بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی گوادر میں کارروائی، جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی زونل انسپیکشن ٹیم نے گوادر کے مختلف مضافات میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کی انسپیکشن کرکے1 ہوٹل، 2 جنرل اسٹورز اور 1 ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر جرمانے عائد جبکہ 3 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کردئیے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ہوٹل کے خلاف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، کھلے کوڑے دان، زنگ آلود گندے برتنوں کے استعمال، ریفریجریٹر کے نامناسب حالات، خام مال ذخیرہ کرنے کیلئے نامناسب انتظامات پر ایکشن لیا گیا جبکہ جنرل اسٹورز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے ایکسپائرڈ بسکٹ، مشروبات،مصالحہ پاؤڈر، کیکس، کنفیکشنری آئٹمز، ڈبہ بند چنے، سرخ پھلیاں اور ممنوعہ اشیاء گٹکا، شیکھر، جےایم، گٹکا، ماوا برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کر کے موقع پر تلف کردیاگیا ۔

علاوہ ازیں ،5 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.