قلات میں شور پارود میں نا معلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

قلات: بلوچستان کے علاقے قلات میں شور پارود میں نا معلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے شور، پارود کے مقام پر نصب یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کو نامعلوم مسلح افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا دھماکے کے بعد مذکورہ علاقے میں موبائل فون سروس معطل ہوگئی۔ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.