فیصل آباد،اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر48گرانفروشوں پر جرمانہ عائد

فیصل آباد: ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزاشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر48گرانفروشوں کوموقع پر ہی مجموعی طور پر 84ہزار500 روپے جرمانہ اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکانداروں کووارننگ جاری کی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے پھل وسبزیوں، گوشت،چینی اور کریانہ سمیت بعض دیگراشیاء مقررہ نرخوں سے زائدقیمت پر فروخت کرنے پر جرمانوں کی سزادی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.