نئی دہلی: بھارت میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنی مسلم مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے ریاست اتر پردیش میں عالمی شہرت یافتہ اسلامی مدرسہ دارالعلوم دیوبندکی آفیشل ویب سائیٹ کو بند کر دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق مدرسے کی ویب سائٹ پر پابندی ضلع سہارنپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ ڈی ایم سنگھ نے اسلامی مدرسے کے آفیشل ویب سائیٹ پر پابندی لگا ئی۔