عمران صادق اور امین نہیں رہے ،لانگ مارچ کا مقصدان سے جان چھڑانا ہے، خورشید شاہ

احتجاج خاموش احتجاج ہوگا جیسا گاندھی نے کیا تھا، روڈ بلاک ، پتھراؤ یا جلاؤ گھیراؤ کرنے نہیں جارہے
سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا، احتجاج میں عوام کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی ورکرز بھی ہوں گے
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے جھوٹ بولا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دوں گا،آرٹیکل 62/63 کے تحت عمران خان کے خلاف کیس ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا ہیکہ لانگ مارچ کا مقصد عمران خان سے جان چھڑانا ہے۔ پی پی رہنما نے کہاکہ ہمارا احتجاج خاموش احتجاج ہوگا جیسا گاندھی نے کیا تھا، ہم روڈ بلاک کرنے پتھراؤ یا جلاؤ گھیراؤ کرنے نہیں جارہے ہیں، دیکھنا اس احتجاج میں عوام کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی ورکرز بھی ہوں گے، ان کے ورکرز ہمارے احتجاج میں منہ چھپا کر آئیں گے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ چین میں جو وزیر اعظم عمران خان کا استقبال ہوا ہے وہ انڈیکیشن ہے کہ دنیا انہیں پسند نہیں کررہی ہے، پہلے روز سے کہتا ہوں کہ سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.