دالبندین: چاغی میں لیویز فورس نے پاک افغان سرحدی علاقے سے مختلف قسم کا گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مہراب وڈھ کے علاقے سے راکٹ لانچر کے گولے اور اینٹی ائیر کرافٹ گن کے متعدد رانڈز برآمد ہوئے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی اسپیشل لیویز فورس اور کوئیک رسپانس فورس نے کی جبکہ اس سے قبل بھی پاک افغان سرحد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔