لاہور:مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو نہیں ’’جیب بھرو‘‘تحریک شروع کرنے جارہے ہیں۔چار سال پہلے بھی قوم کی جیبیں کاٹی اب وہ رقم خرچ کرچکے ہیں۔عمران خان کو جب پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے تحریک یا دھرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔پہلا لیڈر دیکھا ہے جو خود گھر میں چھپ کے بیٹھا ہے اور کارکنوں کو جیل بھیجنا چاہتا ہے۔عمران خان کارکنوں کی بجائے اپنی جماعت کی کور کمیٹی کو پہلے جیل لے کر جائیں ۔عدالتوں کے بلانے پر گولیاں یاد آجاتی ہیں تحریک شروع کرنے کیلئے اڑھائی گز لمبی زبان چلانا نہیں بھولتے۔انہوں نے مزید کہا گزشتہ دس ماہ سے عمران خان نے ایک دن بھی زبان بندی نہیں کی انکا ہر بیان ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہوتا ہے۔روزانہ جھوٹے پروپیگنڈے کرکے قوم کو گمراہ کرتے ہیں اور ان کے جھوٹے بیانات کا اثر پھر ملکی معیشت پر پڑتا ہے۔عمران خان صرف تین ماہ جیل میں رہے تو ڈالر دوبارہ اپنی اصل قیمت پر واپس آجائے گا۔مسلم لیگ ن کی پوری لیڈرشپ نے عمرانی حکومت کے جھوٹے کیسز کا دلیری سے مقابلہ کیا ۔آج روتے ہوئے کہہ رہے ہیں ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔موجودہ حکومت نے پوری پی ٹی آئی کے ایک بھی بندے کیخلاف انتقامی کاروائی کی نہ جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔یہ کام صرف