بولان میں مسافر ویگن گن پوائنٹ پر لوٹ لی گئی، مسافروں سے نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا گیا

بولان میں بھاگ ناڑی سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن کو مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، جبکہ مسافروں سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی واردات پولیس تھانہ صدر کی حدود میں انعام چوکی کے قریب پیش آئی۔ مسلح افراد نے مسافر ویگن کو روک کر مسافروں سے نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا۔

واردات کے بعد مبینہ ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کی جانب سے واقعے سے متعلق معلومات اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

واقعے نے بولان کی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تشویش پیدا کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.