سمندرمیں آلودگی کے باعث مونگے کی چٹانیں سفید ہونے لگے۔۔ آبی حیات خطرے میں
بلوچستان کے علاقے حب میں واقع صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سمندر کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے مونگے کی چٹانوں کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا جسکی وجہ سے جزیرے کی مچھلیوں کے لئے خطرہ پڑھ گیا،،،سمندرمیں آلودگی کے باعث مونگے کی چٹانیں سفید ہونے لگے۔۔
حب میں سمندر کنارے صنعتی سرگرمیاں بڑھیں تواسکے فضلے نے سمندر میں بسنے والی ہزاروں مچھلیوں کی زندگی مشکل میں ڈال دی محکمہ تحفط ماحولیات کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں۔۔۔ اور سات مقامات سے نمونے اکٹھے کر لئے۔۔ماہرین کے مطابق سمندر کی گہرائی میں درجہ حرارت پچیس سے ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔۔ انہیں ڈر ہے کہ اگر درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری یا اس سے بڑھا تو مونگے مرجائیں گےمونگے یا کورل ریپس مچھلیوں کی غذا مانی جاتی ہیں۔۔ ماہرین کے مطابق ان کے پیدا ہونے میں دو سو سے تین سو سال لگتے ہیں۔ پاکستان میں پہلی بار ان پر ریسرچ جاری ہے