کراچی: سائٹ ایریا ہارون آباد کی کیمیکل کی فیکٹری میں آتشزدگی، کئی مزدور زخمی
کراچی : کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد کی کیمیکل کی فیکٹری میں آتشزدگی، آگ سے جھلس کر کئی مزدور زخمی ہوگئے۔
آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی چھت پر پھنسے 2 مزدوروں کو نکال لیا گیا۔ ریسکیو عملے نے دونوں مزدوروں کو نکالا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے ک نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ہنگامی حالت نافذ کر دی، ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرا لیا گیا ہے۔