اسلام آ باد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا ہے کہ مری میں تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا، 371 افراد کو آرمی کے کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اخترنواز نے کہا کہ مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے، اس سڑک پر 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں تاہم جو گاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، وہ گاڑیاں چھوڑ کر خود ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، کلڈانہ باڑیاں کیعلاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔