اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ درست قرار دے دیا ہے، اور کیس میں ملوث مجرم محسن علی، خالد شمیم اور معظم علی کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردی ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے کیس کی پیروی کی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، اور عدالت نے 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ مقتول کی اہلیہ کو بطور زر تلافی ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔