گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ الحمدللہ، بلوچستان میں سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ اور اسکورنگ کو بہتر کرنے کے بعد، بیوٹمز یونیورسٹی نے پہلی مرتبہ یورپی یونین سے 25 کروڑ کا بریج پراجیکٹ حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ پچھلے برس کے مقابلے میں ببوٹمز یونیورسٹی کی رینکنگ کو 51 سیبڑھا کر 80 پر پہنچانے پر وائس چانسلر ڈاکٹر خالدحفیظ شیخ اور ان کی ٹیم خراجِ تحسین کے مستحق ہے۔
امید ہے کہ مستقبل قریب میں بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیاں اپنی سائنٹفک ریسرچ اور پیٹنٹ کے ذریعے آمدن کے نئے ذرائع پیدا کرکے خود کفیل ہوجائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں بہوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ سے گورنر ہاس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس معیار اور مقدار کے اعتبار سے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔
آگر اسی رفتار سے آگے بڑھتا رہا تو ہم بہت جلد ژوب کیمپس کو فول پلیج یونیورسٹی کے درجہ دینگے۔ بہوٹمز یونیورسٹی کی شاندار کارکردگی اور تقریبات درحقیقت کئی اہم سنگ میلوں کی نمائندگی کرتی ہیں جو ترقی، کامیابی اور معاشرے کی خدمت کرنے کی تیاری کی عکس بندی ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں بیوٹمز یونیورسٹی عالمی بینڈ 1500 میں رکھا گیا ہی. یہ بلوچستان کی واحد یونیورسٹی ہے جسے عالمی سطح پر رینکینگ کیا گیا ہے۔ یہ کامیابی یونیورسٹی کی معیاری تعلیم، تحقیق اور ادارہ جاتی ترقی کیلئے مستقل عزم کی عکاسی کرتی ہی