بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سنیٸٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ ریاست اور قوم کی قیمت پر سیاست کو مسترد کرنا ھوگا۔ریاست کی سلامتی اور جمہوریت کی بقا کے بنیادی ستون أٸین کی پاسداری اسکا مکمل نفاز اعلٸ عدلیہ کے فیصلوں اور اکثریت راۓ کا احترام ھیں ۔یہ بات انھوں نے
بی اےپی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ھوۓ کہی انھوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرےکی زتیات پر رقیق حملوں سیاسی اختلاف راۓ یا مخالفت کی بنا پرغداری کے فتوۓ لگانااور غدار ثابت کرنےکی رسم بد کو تمام سیاسی جماعتیں ممنوع قرار دیں کیونکہ ایسے منفی شدت پسندانہ غیرسیاسی طرزعمل بلوچ علیحدگی پسندانہ تحریکوں اور سقوت ڈھاکہ جیسے سانحہ کو جنم دینے کا باعث بنتے ہیں۔ تاریخ کا ناقابل فراموش سبق یہ ھے کہ ماضی کی غلطیوں سے سپق سیکھا جاۓ۔اور ایسا متفقہ جمہوری سیاسی ضابطہ اخلاق ترتيب دیا جاۓ جسکے یقینی نفاز سے۔ ملکی سیاست سے شدت پسندی متصادمی طرز عمل کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سنجیدگی شاٸشتگی رواداری جیسے مثبت رویوں کا فروغ ممکن ھو.اور ملک حقیقی معنوں میں سیاسی معاشی استحکام کی شاہراہ پر گامزن ھوسکے۔