وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے ضلع پنجگور کے حالیہ دورے کے موقع پر جاری کردہ ہدایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اہم اقدامات مکمل کر لیے ہیں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کے مطابق وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ایک ذہین اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبہ کو حوصلہ افزائی کے طور پر سمارٹ فون فراہم کر دیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں تعلیمی رجحان کو فروغ دینا اور ان کی صلاحیتوں کی قدر افزائی کرنا ہے اسی طرح وویمن اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر کی پرنسپل اور عملے کے لیے ایک ملین روپے کی مالی معاونت بھی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ ادارے کی کارکردگی کو مزید مثر بنایا جا سکے اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے عمل کو تقویت دی جا سکے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود اور تعلیمی و سماجی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر پنجگور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی حکومت کی ہدایات کے مطابق ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ نوجوان اور باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اجتماعی بہبود کیلئے اپنی صلاحیتیں مزید بہتر طور پر عوامی خدمت کے لیے بروئے کار لاسکیں