لورالائی پولیس کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ رات منشیات عادی سینٹر لورالائی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا

لورالائی پولیس کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ رات منشیات عادی سینٹر لورالائی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی سب انسپکٹر محمد شریف موسی خیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم انور خان ولد شیر خان قوم تارڑ ساکن ماڈل ٹان لورالائی کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی جانب سے منشیات عادی سینٹر لورالائی پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی میں درج کیا گیا تھا۔
گرفتار ملزم کے خلاف بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کا الگ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔سید انوار حسین شاہ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اعجاز علی شاہ ا یسوسی ایٹ پروفیسر بلوچستان یونیورسٹی کی بڑی ہمشیرہ جن کا گز شتہ دنوں لاہور میں قضا الہی سے انتقال ہو گیا تھا ان کی فاتحہ خوانی بروز اتوار مورخہ اپریل بوقت صبح بجے سے لیکر شام 6 بجے تک بمقام میاں اسماعیل مسجد وفا روڈ نزد طوغی روڈ میں ہو گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.