علی کاظمی اور مہر جعفری کی فلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

لاہور(  شوبز ڈیسک  ) کینیڈا کی جانب سے اداکار علی کاظمی اور اداکارہ مہر جعفری کی فلم فنی بوائے کو 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کیلئے باقاعدہ طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ فلم فنی بوائے کی ہدایت کارہ بھارتی فلم ساز دیپا مہتا ہیں جو ماضی میں ارتھ، فائر اور واٹر کے نام سے بھی مشہور فلمیں بنا چکی ہیں۔فلم کی کہانی شیام سلوادورائے کے اسی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے جو 1994 میں شائع ہوا تھا، یہ ناول اور فلم سری لنکا میں تامل اور سنہالیوں کی کشیدگی کے پس منظر میں ایک لڑکے کی کہانی پر مبنی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.