اپوزیشن کیلئے جمہوریت صرف میثاق کرپشن کو عزت دو ہے اپوزیشن کی عدم اعتماد سیاست میں غلاظت پھیلانے والوں کی دکانیں بند ہونے کا نتیجہ ہے:پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سندھ اسمبلی
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف اقتدار چاہیئے ان کیلئے عزت آنی جانی چیز ہے اپوزیشن کیلئے جمہوریت صرف میثاق کرپشن کو عزت دو ہے اپوزیشن کی عدم اعتماد سیاست میں غلاظت پھیلانے والوں کی دکانیں بند ہونے کا نتیجہ ہے کرپشن کے بازار بند ہونے سے اپوزیشن بیروزگار ہوچکی ہے خرم شیرزمان نیاپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کا غبار اپوزیشن مختلف حرکات سے نکال رہی ہیاپنی ڈالر کرنسی بچانے کیلئے اپوزیشن ملک دشمنوں کے اشاروں پر ناچ رہی ہے اپوزیشن نے جمہوریت، اخلاقیات اور اپنے نظریات کا خودجنازہ نکال دیا ہیتھری ایڈیٹس ریاست کو کمزور سمجھنا چھوڑدیں لگاتار ملک کی ترقی ، کامیابی اور خوشحالی کی خبریں اِن سے ہضم کرنا مشکل ہوگئی ہیں اس ملک کا پڑھا لکھا طبقہ، باشعور نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیانتشار کی سیاست نے اپوزیشن کو قوم کے سامنے بینقاب کردیا ہے، خرم شیرزمان نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم مکمل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے بھوکلاہٹ میں اپوزیشن نیعوام کو تکلیف پہنچانا شروع کردی ہے اپوزیشن بیٹھ کر عدم اعتماد پر اپنی عقل کا ماتم منائیں،ملک بھر میں افراتفری بلاجواز مچائی جارہی ہے پی ڈی ایم انجمن منافقین کا گروپ ہے اپوزیشن عوام کیلئے نہیں اپنی کرپشن اور عیاشیوں کو بحال کرنے کیلئے اکھٹا ہے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا ایک فیصد بھی امکان نہیں پی ڈی ایم انجمن منافقین کا گروپ ہے پاکستان ڈاکو موومنٹ مفاد پرست ٹولہ ہے مایوسی ان کا مقدر ہے اپوزیشن رونے کیلئے تیار رہے 22کروڑ عوام کا اعتماد وزیراعظم کے ساتھ ہے بیروزگار اپوزیشن کو عدم اعتماد سے عبرتناک شکست کا سامنا ہوگا