صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے چچا ملک حاجی جمال خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں میر شعیب نوشیروانی نے بخت محمد کاکڑ اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ملک حاجی جمال خان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔صوبائی وزیر خزانہ نے سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کسی قریبی عزیز کا انتقال اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے۔میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ بخت محمد کاکڑ اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔