*وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا- ڈی جی اے این ایف کی وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کو تفصیلی بریفنگ*
اسلام آباد- اعجاز احمد شاہ کی ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام نریجو سے ملاقات- ملاقات میں گزشتہ ہفتے جاری کردہ احکامات پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا-
• منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری آخری مراحل میں ہے- ڈی جی اے این ایف کی وفاقی وزیر کو بریفنگ- سیکرٹری اکبر درانی بھی میٹنگ میں شریک تھے-
وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس آپریشنز کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں- ڈی جی اے این ایف نے وفاقی وزیر کو مرحلہ وار کاروائی کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا- اس موقع پر وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ نے مرتب کردہ لائحہ عمل پر فوری عمل کی ہدایات جاری کر دیں- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت مکمل ہو چکی ہے- انہوں نے کہا کہ منشیات کی فراہمی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا- اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں کوئی نرمی نہ برتی جائے-
ملک بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو جلد پیش کی جائے گی-