وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ژوب، بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے مزید 14 دہشت گرد واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیاہی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر۔
پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ فتنہ الخوارج کے ہر کارندے کا خاتمہ کرنے کے لئے پوری قوم پر عزم ہی-