جشنِ آزادی کی گہماگہمی، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا اسمبلی چوک اور علمدار روڈ کا دورہ

کوئٹہ، 10 اگست 2026: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے جشنِ آزادی کی تیاریوں اور شہر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسمبلی چوک اور علمدار روڈ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ معاون خصوصی برائے داخلہ بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے اس موقع پر بچوں، نوجوانوں اور شہریوں میں سبز ہلالی پرچم اور بیجز تقسیم کیے اور جشنِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے شہریوں کے جوش و جذبے کا مشاہدہ کیا۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان بھر میں جشنِ آزادی بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ کوئٹہ شہر کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، جبکہ شہریوں میں قومی دن کے حوالے سے غیر معمولی جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے یومِ آزادی کو بھرپور اور شایانِ شان انداز میں مناتی ہیں، جشنِ آزادی قومی یکجہتی، اتحاد اور وطن سے محبت کے اظہار کا موقع ہے۔

معاون خصوصی برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا کہ جشنِ آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور ہر شہری اس قومی دن کے حوالے سے پرجوش ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.