حاسد کبھی خوش نہیں رہتا،اسے نقصان ہوتاہے:ریشم

ایک دوسرے کیلئے اچھا سوچیں تو معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے:اداکارہ
لاہو:اداکارہ ریشم نے کہاہے کہ شوبز کی دنیا میں حسد عام سی چیز ہے مگر حسد کرنیوالا کبھی خوش نہیں رہتا بلکہ اسے نقصان اٹھانا پڑتا ہے، چار دن کی مختصر سی زندگی میں اگر ہم ایک دوسرے کیلئے اچھا سوچیں تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ کسی کی دل آزاری کر کے انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا، خوش کلامی کے دو بول آپ کا مرتبہ بلند کر دیتے ہیں۔ریشم کا کہناتھاکہ ہمیں اپنے روئیے میں اخلاقیات کا وصف پیدا کرنا ہو گا اور ایک دوسرے کیلئے اپنے دلوں کو بڑا کر کے ہم دوسرے کی نظر میں اپنی عزت پیدا کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.