پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔
وزیرِاعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے دورہ سوات کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی نے تحصیل کمپلیکس مٹہ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، اس منصوبے کو 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی نے آر ایچ سی چپریال کی اپگریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا، انہوں نے گرلز ڈگری کالج خریڑی کا افتتاح کیا، اس منصوبے کی تکمیل پر 26 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، وزیر اعلی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپگریڈیشن کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا، جب کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ میں برن اینڈ ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا۔