استامحمد۔حکومتِ بلوچستان عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے

استامحمد۔حکومتِ بلوچستان عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اسی سلسلے میں محکمۂ صحت کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کے تحت ضلع اُستامحمد کے لیے موصول ہونے والی 21 نئی موٹر سائیکلز کی تقسیم کی افتتاحی تقریب آج سردار یار محمد جمالی میموریل ہسپتال میں منعقد ہوئی
ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا اور موٹر سائیکلز ویکسینیٹرز کے حوالے کیں، جو ای پی آئی پروگرام کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں اس موقع پر سردار ضرار خان جمالی بھی موجود تھے تقریب کی نگرانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قرار حسین اور ڈی ایس وی ثناء اللہ لاشاری نے کی، جبکہ منصور حسین، ڈاکٹر خلیل احمد، ڈی پی او ڈاکٹر مقبول احمد جمالی، صدر پیرا میڈیکل اسٹاف استامحمد معشوق علی جمالی، ٹی پی او فدا حسین لاشاری، ویکسینیٹرز اور محکمۂ صحت کے دیگر افسران و عملے نے بھی تقریب میں شرکت کی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی خصوصی توجہ اور ضلع اُستامحمد کے ویکسینیٹرز کی انتھک محنت کے نتیجے میں یہ 21 موٹر سائیکلز فراہم کی گئی ہیں، جو حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر، تیز اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی انہوں نے مزید کہا کہ نئی موٹر سائیکلز کی فراہمی سے ویکسینیٹرز کو دور دراز، پسماندہ اور دشوار گزار علاقوں تک بروقت رسائی حاصل ہوگی، جس سے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا اس منعقدہ تقریب سے دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ اس اقدام سے بچوں کو خسرہ، پولیو، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر مہلک بیماریوں سمیت مجموعی طور پر 15 خطرناک امراض سے بچاؤ میں خاطر خواہ مدد ملے گی تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ہر بچے تک بروقت اور معیاری حفاظتی سہولیات پہنچائی جا سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.