اس وقت ملک کو امن و استحکام اور مضبوط حکومت کی ضرورت ہے
اسلام آ باد: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک افراتفری کا شکار ہے، اس وقت ملک کو امن و استحکام اور مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںپی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمارا ملک پاکستان افراتفری کا شکار ہے، سب ایک دوسرے سے بر سر پیکار ہیں، دشمن ہماری تاک میں ہے کیونکہ دنیا کی واحد اسلامی جوہری طاقت والا ملک انہیں ایک آنکھ نہیں بھاتا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو امن و استحکام اور مضبوط حکومت کی ضرورت ہے،پوری قوم گومگو کی اس کیفیت میں اضطراب کا شکار ہے اس لیے واحد حل الیکشن ہے۔