پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی دونوں برادر مسلم ممالک کے لیے نقصان دہ قرار دی جا رہی ہے، جس سے بھارت فائدہ اٹھا رہا ہے۔ سیاسی و قبائلی رہنماؤں نے زور دیا کہ دونوں ممالک محاذ آرائی بند کر کے مذاکرات اور مفاہمت کا آغاز کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم ہو اور دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائے جا سکیں