ٹرمپ کی آخری امید بھی دم توڑگئی نتائج کالعدم قراردینے کی درخواست سپریم کورٹ سے مسترد
واشنگٹن : ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پکسٹن کے ذریعے دائر کردہ قانونی چارہ جوئی میں مطالبہ کیا گیا کہ چار ریاستوں پینسلوینیا، جارجیا، مشی گن اور وسکونسن میں 10 ملین ووٹوں کو کالعدم قرار دیا جائے ، ان چاروں ریاستوں میں جو صدر ٹرمپ ہار گئے تھے ۔عدالتی فیصلے نے اس بات کو یقینی بنا دیا ہے کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کے سیاسی حریف جو بائیڈن 46 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ۔دوسری طرف ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا۔