حکومت زراعت کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ سے رہی ہے،فخرامام

0 117

زراعت میں بہتری کیلئے ملک میں تحقیقاتی مراکز اور انسٹی ٹیوٹ موجود ہیں تاہم مکمل بریک تھرو دینے میں ہم ناکام ہیں ،مزید سائنسدانوں کی ضرورت ہے ،پاکستان میں پانچ اہم ترین فصلیں ہیں چار کی پیداوار میں ہم نے پاکستان کا تاریخی ریکارڈ توڑا ہے ،خطاب

جہانیاں: وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ سے رہی ہے ، زراعت میں بہتری کیلئے ملک میں تحقیقاتی مراکز اور انسٹی ٹیوٹ موجود ہیں تاہم مکمل بریک تھرو دینے میں ہم ناکام ہیں ،مزید سائنسدانوں کی ضرورت ہے ،پاکستان میں پانچ اہم ترین فصلیں ہیں چار کی پیداوار میں ہم نے پاکستان کا تاریخی ریکارڈ توڑا ہے ،ماضی میں زراعت کے شعبے کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے موجودہ دور حکومت میں زراعت کو فوقیت حاصل ہے ،بہت سے چیلنجز درپیش ہیں لیکن کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں کے علاقہ چک140د س آر میں منعقدہ نمبردار کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار رلاتے ہوئے زراعت کے شعبے میں جدت لارہی ہے وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ تقریر میں اسمبلی فلور پر بھی کہا تھا کہ ماضی میں زراعت کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جبکہ حقیقت بھی یہی ہے لیکن ہماری کوشش ہو گی کہ کاشتکاروں کے ذریعے اس ملک کو خود مختار بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی چار اہم ترین نقد آور فصلوں میں کپاس،گنا،دھان،مکئی ،گندم شامل ہیں اس برس ہم نے چار فصلوں کی پیداوار میں پاکستان کا تاریخی ریکارڈ توڑا ہے کپاس کی پیداوار میں پچھلے برسوں کی نسبت اس برس پینتیس سے چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ بہت بڑی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے زراعت کو فوقیت دی ہے ہمارے پاس ملک میں چار سے پانچ سو تحقیقاتی ادارے اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہیں لیکن ہم زراعت میں ابھی تک اس معیار تک نہیں پہنچے کہ مکمل بریک تھرو کر سکیں ہم زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کچھ کام کیا ہے لیکن ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نمبرداران کے حقوق کا تحفظ مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نمبرداران کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، نمبردار حکومتی نمائندے ہیں ان کے بغیر انتظامی امور کی تکمیل ناممکن ہے، سرکاری واجبات کی وصولیوں کیلئے نمبرداروں کے مثبت کردار کو جھٹلا نہیں جاسکتا، نمبرداران کی عملی شمولیت کے بغیر انتظامی سسٹم ادھورا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی ،نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر سید حسنین شاہ بخاری، چوہدری طاہر رندھاوا ایڈووکیٹ،سرپرست اعلیٰ محمد علی خان جوئیہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے دیگر نمبرداران بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.