ہمارے تو نمبرز پورے ہیں ‘ عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں اور فکر کریں۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی گفتگو
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا ، مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ ہمارے تو نمبرز پورے ہیں ، عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں ، کسی آرٹیکل63 میں پارلیمنٹ جانیوالے کو نااہل کرنے کا نہیں لکھا ، ارکان اپنا اختیار استعمال کرلیں اس کے بعد ان کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس فوری بلانے کا کہا ہے ، ن لیگ میدان میں ڈٹ کر کھڑی ہے اور اپوزیشن کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائے گی ، اس مقصد کے لیے شہباز شریف کی طرف سے بلائے گئے پارلیمانی پارٹی ک ے اجلاس میں ن لیگ کے 84 ارکان شریک ہوئے ، جس میں پارلیمانی پارٹی نے صدر ن لیگ کومکمل فیصلے کا اختیار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نمبرگیم ہماری تحریک عدم اعتمادجمع کرانیسے پہلے ہی پوری تھی ، عشایے میں ہمارے لوگ تو پورے تھے، عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں اور اپنی فکر کریں ، عمران خان کی تقریرمیں عیاں ہے وہ گھرجانیوالیہیں اور تحریک عدم اعتماد والے دن انہیں پارلیمنٹ جانیکی ضرورت نہیں پڑے گی ، اس عدم اعتماد کوصرف پاکستان کیعوام چلا رہے ہیں ، عوام کی مرضی اورترجمانی پرتحریک عدم اعتمادلائی جارہی ہے۔ادھر زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے‘ میں 25 سال سے تبلیغ کررہا ہوں کہ ہم نے اچھائی کے ساتھ چلنا ہے ، سب کرپٹ میرے خلاف کھڑے ہوگئے‘ لیڈر کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکتا ، حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہ اقتدار میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ آلو ٹماٹر کی قیمت کیا ہے ، ہم نے سب سے پہلے تعلیم پر کام کیا ، ہم نے 26 لاکھ اسکالر شپ دئے ، پاکستان میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نصاب کرلیا ہے ، پاکستان میں پہلی بار انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دو یونیورسٹیاں بنارہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے نبی ? کے پاس چند ہزار مسلمان تھے اور انہوں نے دو سپر پاورز کو خط لکھے، سپرپاورز کی لاکھ لاکھ فوجیں اور یہ تو کچھ بھی نہیں تھے، صرف چند ہزار مسلمان تھے ، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ میں امداد چاہتا ہوں یا تم سے قرضے چاہتا ہوں ، لیڈر کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکتا ، ہماری بدقسمتی دیکھیں کہ ہمارا وزیراعظم امریکی صدر سے ملتا ہے تو ہاتھ میں پرچی ہوتی ہے ، امریکی صدر سے ملتے ہوئے ہمارے وزیراعظم کی کانپیں ٹانگ رہیں تھیں ، یورپی یونین کے سفیر نے خط لکھ کر کہاکہ روس کیخلاف بیان دیں ، میں نے یورپی یونین کے سفیر کو کہاکہ بھارت کو بھی خط لکھاہے؟ اس پر فضل الرحمان کہتاہیکہ عمران خان نے بڑا ظلم کردیا ، جو لوگ ان کے جوتے پالش کرتے ہیں وہ ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں۔