وزیر اعلیٰ جام کمال خان کا پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ نوجوان اور بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ہمیں اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو حصول پاکستان کے لئے ہونے والی تاریخی جدوجہد اور قیام پاکستان کے مقاصد سے روشناس کرنا ہوگا اہل بلوچستان اور تمام پاکستان کو جشن آزدی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سبزازار پر جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزراءاراکین اسمبلی اور افسران بھی موجود تھے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ انسان جب کسی نعمت سے محروم ہوتاہے تب ہی اسے اسکی قدر ہوتی ہے، اس وقت پڑوسی ملک میں خانہ جنگی کا ماحول ہے آزاد فضاءکی قدر وہاں کے شہریوں سے پوچھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.