بلوچستان کابینہ کے بڑے فیصلے،،چمن وتفتان باڈر 24 ,گھنٹے تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھلا رکھنے کا فیصلہ

0 183

 

  1. بلوچستان کابینہ نے صوبے بھر میں میڈیکل سٹوڈینٹ نشستیں بڑھانے کی منظوری ،چمن وتفتان باڈر 24 ,گھنٹے تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھلا رکھنے کا فیصلہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی رولز 2020سمیت کئی قوانین کی منظوری دیدی ۔

 

بلوچستان کابینہ کااجلاس وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت سی ایم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔جس میں صوبائی وزراء، مشیران،چیف سیکرٹری سمیت متعلقہ محکموں کےسیکرٹریزکی شریک نےشرکت کی،کابینہ اجلاس میں سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کےایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی کی گئی

اجلاس میں بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان 25-2020 ، بلوچستان آرمز بل 2020 ،بلوچستان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی رولز 2020 پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن سے متعلق بلوچستان لوکل کونسل ماڈل ذیلی قوانین بلوچستان ( قرآن مجید پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل 2020 )بلوچستان ٹریول ایجنسی رولز 2017 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔جبکہ کابینہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے نفاذ اور چمن اور تفتان بارڈرز ٹرمینلز کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دے دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.