پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پی کے میں امیدوار کھڑے نہیں کر سکے ، فواد چوہدری

0 117

ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی، پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگKP میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔ اپنے ایک پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاھد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے نون لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضع کیا ہے۔ ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی اب کارما دیکھ رہے ہیں ۔نون لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے خیبرپختونخواہ اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگKP میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔ صرف ایک دو ٹی وی آپ کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.