بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم ، ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تربیت اور طبی تحقیق کو فروغ دینے كے لیے بولان یونیورسٹی میں اجلاس كا انعقاد

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ (PGMI) کو کسی تسلیم شدہ میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ ڈگری ایوارڈنگ کے لیے الحاق دینے کے حوالے سے افیلی ایشن کمیٹی کا اجلاس بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی (وائس چانسلر، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز)، پروفیسر ڈاکٹر راز محمد (پرنسپل، بولان میڈیکل کالج)، پروفیسر ڈاکٹر امجد بلوچ (ہیڈ آف اینستھیزیا، بی ایم سی ہسپتال)، پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان (ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹیٹیوٹ)، ڈاکٹر محمد ادریس (ڈپٹی ڈین PGMI) اور ڈاکٹر بلال شمس (رجسٹرار PGMI / سیکرٹری کمیٹی) نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران PGMI کو ڈگری ایوارڈنگ کے لیے کسی تسلیم شدہ میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ الحاق دینے کے مختلف پہلووں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ کمیٹی نے متعلقہ قواعد و ضوابط، تعلیمی ڈھانچے اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اس الحاق سے بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم کو مزید مضبوط بنانے، ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانے اور طبی تحقیق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا ہوگا۔اجلاس کے اختتام پر اس عمل کو آگے بڑھانے اور بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم کے فروغ کے لیے اہم سفارشات مرتب کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.