ہرنائی پولیس نےغیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں

ضلع ہرنائی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری حکومتی مہم کے دوران پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے کر انہیں قانونی کارروائی کے بعد افغانستان واپس بھجوا دیا۔ترجمان کے مطابق ضلع ہرنائی پولیس نے 27 فروری 2026 سے شروع ہونے والی مہم کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں چیکنگ اور چھاپوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کی نشاندہی کی۔ اب تک مجموعی طور پر 187 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے کر تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انہیں افغانستان روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائیاں حکومت کی ہدایات اور قانون کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے اور غیر قانونی رہائش کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔ضلع پولیس ہرنائی کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ضلع میں قانون کی بالادستی اور امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.