وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا
پیٹرول کی قیمت 18 روپے 50 پیسے کی کمی کے بعد 230 روپے 24 پیسے،ڈیزل کی 40 روپے 54 پیسے کی کمی کے بعد 236 روپے، مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 33 روپے 81 پیسے کی کمی کے بعد 196 روپے 45 پیسے مقرر
اسلام آباد:وزیراعظم کے اعلان کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 18 روپے 50 پیسے کی کمی کے بعد 230 روپے 24 پیسے ہو گئی ہے۔ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کی کمی کے بعد 236 روپے، مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 33 روپے 81 پیسے کی کمی کے بعد 196 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 34 روپے 71 پیسے کی کمی کے بعد 191 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.