تحریک کبھی بھی کمزور نہیں ہوتی آہستہ آہستہ وسعت آتی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
جب تک موجودہ حکومت نے الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے تب تک پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی ،گوادر دھرنے کے شرکا کے مطالبات جائز ہیں حکومت فوری انکے مطالبات تسلیم کریں نہیں کرتے توتحریک پورے بلوچستان میں پھیل سکتی ہے، مرکزی صدرنیشنل پارٹی
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ تحریک کبھی بھی کمزور نہیں ہوتی آہستہ آہستہ وسعت آتی ہے جب تک موجودہ حکومت نے الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے تب تک پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی اور اب اس میں مزید شدت آئے گی گوادر دھرنے کے شرکا کے مطابق جائز ہیں حکومت فوری انکے مطالبات تسلیم کریں نہیں تو وہ تحریک
سوراب : جیرک پنچگور ایرانی باڈر سے وابستہ تیل بردار ضلع بندی کے خلاف ڈسٹرکٹ سوراب میں آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مشترکہ طور پراحتجاجی کیمپ آج چھٹے روز میں داخل جبکہ دوسری جانب احتجاجی کیمپ کے ممبران سادات کے مذہبی رہنما آغا نادر شاہ،حاجی احمد جان،میر علی اکبر سناڑی تیل بردار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیرک پنچگور ایرانی بارڈر سے کاروبار کرنا ہم سب کا حق ہے،کئی عرصوں سے ہماری کاروبار ایرانی بارڈر سے منسلک ہے لیکن موجودہ وقت میں پنچگور انتظامیہ و مقامی بارڈر کمیٹی نے یک طرفہ طور پر بلوچستان کے دیگر اضلاع کے لوگوں کی نوالہ چینے کی ایک غلطی پالیسی اپنا کر ایک فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ان کی اس غلط فیصلے کی واجہ سے تیل سے وابستہ بلوچستان کے بہت سے بلوچ نوجوان بے روزگار ہو گئے اگر ایرانی بارڈر صرف پنچگور کے لوگوں کے لیے ہے تو پھر بلوچستان میں بسنے والے دیگر اضلاع کے لوگوں کا روزگار کہاں سے ہوگا یعنی کس طرح سے اپنی گزر بسر کرینگے اس سلسلے میں ہم نے گزشتہ چھ دن قبل سوراب میں احتجاجی طور پر ایک پرامن کیمپ انصاف کے لیے لگایا کہ ہمیں بھی ایرانی بارڈر پر کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے پھر بھی ہماری آواز سنے والا کوئی نہیں آخری دم تک ہم اپنی روزگار کے لئے احتجاج کرینگے اس احتجاجی کیمپ میں سوراب،گدر،قلات،خضدار،نال،وڈھ،بسیمہ،واشک کے لوگ اس شدید سردی میں اپنے حق مانگنے کے لئے چھ روز سے ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں پھر بھی حکومت بلوچستان کا کوئی نمائندہ اب تک ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے مزید انہوں پریس کانفرنس سے کہنا تھا کہ ہماری اس احتجاجی کیمپ کو کچھ لوگ لسانی بنیاد پر رنگ دیکر بلوچ قوم کو تقسیم کرنے کی ایک سازش رچا کر افواہیں پھیلا رہا ہے ہم اس سازش کو رد کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم بلوچ،براہوئی ایک جسم ایک جان ہے اس کیمپ میں ہم اپنے کاروباری حق کے لیے بیٹھے ہے نہ کہ بلوچ قوم کو تقسیم کرنے کے لیے لہذا آج کے بعد ہمیں جو تقسیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں وہ باز آجائیں اس موقع پر کبیر احمد خدرانی،حاجی نعت اللہ زھری،عبدالقدوس خدرانی،میر سکندرزھری،غلام مصطفی خدرانی،ارباب جان زھری، ثنااللہ خدرانی،غلام سرور خدرانی،محمد آصف رند بصیر آحمد محمد یعقوب ساسولی(خاران)سمیت دیگر لوگوں بڑی تعداد میں موجود تھے