پاکستانیوں کے غیر قانونی باہر جانے میں ایف آئی اے ملوث ہے: زلفی بخاری
ایف آئی اے کی مرضی کے بغیر کوئی غیر قانونی طور پر باہر نہیں جا سکتا، سابق معاون خصوصی زلفی بخاری
اسلام آباد: سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک جانے میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے روزگار کے لیے پاکستانی ورکرز کو بیرون ملک بھجوانے کے عمل کو پرائیوٹائز کرنے کی تجویز دے دی۔تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے کانفرنس میں مقررین کی جانب سے بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی دینے اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ایف آئی اے کی مرضی کے بغیر کوئی غیر قانونی طور پر باہر نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملوث ہے۔موجودہ حکومت نے پاکستانی ورکرز کوبیرون ملک بجھوانے کو بائیومیٹرک سے مشروط کیا اور کمیونٹی ویلفیئرز اتاشیز کی تعداد کو بڑھایا۔ تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے کانفرنس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام کا کہنا تھا کہ تارکین وطن ملکی معیشت کی ریڑ کی ہڈی ہیں، بیرون ملک مشن کی ذمے داری ہے وہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کا خیال رکھیں۔ تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں تارکین وطن کی محفوظ واپسی، قوانین، پالیسیوں، محفوظ ہجرت کے منصوبے اور قیدوبند افراد کے حالات اور سمندرپار پاکستانی قیدیوں کی واپسی جیسے موضوعات پر اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماہرین نے اپنی آرا بھی پیش کیں