صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے مارچ2022 تک پورے پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ خیبرپختونخوا فاٹا تھرپار ازاد جموں کشمیر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں مارچ 2022 تک پورے پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری تک صحت کی تمام تر بہتر اورمناسب سہولیات کی رسائی یقینی بنا رہے ہیں پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف پر دستخط کر رکھے ہیں 2030 تک یونیورسل ہیلتھ کوریج(صحت سب کیلئے)کے حصول کے لئے پرعزم ہے ۔