پشاور کے تمام پرائیویٹ سکولوں کی تجدید کیلئے 24 سے 26 جنوری 2022 مقرر

پشاور: ضلع پشاور کے تمام پرائیویٹ سکولوں کی تجدید کیلئے 24 سے 26 جنوری 2022 مقرر کی گئی ہے ۔پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی پی ایس آر اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع پشاور کے ان تمام نجی سکولوں کو جنہوں نے ابھی تک موجودہ سیشن 2021-22کیلئے رجسٹریشن کی تجدید نہیں کی ہے یا غیر رجسٹرڈ ہیں، ہدایت کی ہے کہ وہ 24تا26جنوری پی ایس آر اے دفتر آ کر اپنی تجدید/رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تجدید یا رجسٹریشن کیلئے آتے وقت متعلقہ دستاویزات(آئی سی پچھلے سیشن رجسٹریشن کی کاپی، بینک چالان فارم، ان کے آن لائن درخواست فارموں کا پرنٹ آٹ)ضرور ساتھ لائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.