الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی جرم ، عمران کو سزا ملنی چاہئے ، مریم اورنگزیب

عمران صاحب اپنے طرزِ عمل بتا رہا ہے کہ انہیں آئین اور قانون کا احترام نہیں،بیان
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی جرم ہے، عمران صاحب کو سزا ملنی چاہئے ۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا الیکشن کمیشن ضابط اخلاق کی شقوں 234، 233، 181 کے تحت عمران صاحب کے خلاف کارروائی کرے ۔ انہو ں نے کہا ریاستی وسائل کے استعمال کی خلاف ورزی پر عمران صاحب کو سزا دی جائے۔عمران صاحب اپنے طرزِ عمل بتا رہا ہے کہ انہیں آئین اور قانون کا احترام نہیں۔ آئین، پارلیمنٹ پر حملہ، سول نافرمانی کرنے اور بجلی کے بل جلانے والا الیکشن کمیشن کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن ایس 233 کے تحت عمران صاحب کو سزا دی جائے۔ ایک طرف پوری قوم، آئین اور قانون ہے دوسری طرف عمران صاحب تنہا کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا آج تقریر میں اربوں کی غیر قانونی فارن فنڈنگ ، ذاتی ملازمین کے ذرئعے منی لانڈرنگ کا حساب لے کر آئیں ۔ آج تقریر میں معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی کا اعمال نامہ لے کر آئیں ۔ آج تقریر میں ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا حساب لے کر آئیں ۔ یہ عمران صاحب کی آئین، قانون اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف صریحاً جنگ ہے#/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.