بھارتی غیر قانونی زیرتسلط کشمیر،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین کشمیری نوجوان شہید

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نیریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو سرینگر میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقہ نوگام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ مقامات کی ناکہ بندی کردی اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی ۔ ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کردیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.