پشین ، لیویز فورس کے آرڈرز جلد جاری کئے جائے، صلاح الدین

گزشتہ چھ مہنیوں سے التوا ء کے شکار آرڈرز جاری نہ ہوئے تو سخت احتجاج کریں گے،ہاشم درانی
پشین: لیویز فورس کی خالی آسامیوں پر دوڑ اور انٹرویو کلیئر کرنے والے بیروزگار نوجوان محمد ہاشم درانی ، عزیز اللہ آغا ، صلاح الدین اور اور سردار نے میڈیا ہاؤس پشین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ قبل لیویز فورس میں 287خالی آسامیاں آئی تھیں جس پر ڈسٹرکٹ پشین کے ڈبل ایم اے اور بی اے پاس سمیت سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں نے کاغذات جمع کروائے نوجوانوں نے دوڑ اور انٹرویو کلیئر کئے لیکن اسکے باوجود تاحال کامیاب امیدواروں کی لسٹ آویزاں نہیں کی جاسکیں جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں نوجوانوں کے احتجاج کے بعد انہیں تعیناتی آرڈرز تک جاری کردیئے گئے انہوں نے کہا کہ دوڑ اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے بیروزگار نوجوانوں کی لسٹ آویزاں نہ ہونا افسوسناک ہیں بھرتیوں پر سیاسی مداخلت برداشت نہیں کرتے۔نوجوانوں نے ٹیسٹ اور دوڑ کلیئر کرنے کے بعد ایک بڑے عرصے سے اس امید میں ہیکہ وہ باقاعدہ ڈیوٹی جوائن کرینگے اور ٹرننگ کیلئے جائینگے مگر افسوس کہ کئی مہینے گزر گئے مگر انکی لسٹ جاری نہ ہوسکی جس سے بیروزگار نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ صحت پشین میں حالیہ پوسٹوں پر میرٹ کی پامالی کی گئی مختلف آسامیاں فروخت کی گئیں جب آسامیاں فروخت کرنی ہی ہے تو پھر نوجوانوں سے کاغذات کیوں جمع کرواتے ہو ڈائریکٹ پیسوں کی آفر کیا کریں اس حوالے سے کئی خدشات بھی پیدا ہورہے ہیںانہوں نے کہاکہ بلوچستان کی دیگر اضلاع میں مذکورہ پوسٹوں پر کامیاب امیدواروں نے جوائنگ کرلی ہے لیکن بدقسمتی سے ضلع پشین میں اب تک کامیاب امیدوار امید لگائے بیٹھے ہیں ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔انہوں نے ڈی جی لیویز فورس بلوچستان اور وزیر داخلہ بلوچستان سے مطالبہ کیاہیکہ ضلع پشین کے لیویز فورس کے کامیاب امیدواروں کی شک و شہبات کو دور کرتے ہوئے انکے لسٹ آویزاں کریئے جائے مطالبہ تسلیم نہ ہونیکی صورت میں کوئٹہ چمن مین شاہراہ کو یارو کے مقام پر بلاک کرکے احتجاج کریں گے اور باہمی مشاورت کے بعد کوئٹہ تک لانگ مارچ بھی کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.