تخت پنجاب کا تاج کس کے سر فیصلہ آج

14 اضلاع کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ آج اتوار کو سجے گا،175 امید واروں میں دنگل ہوگا
مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ،لاہور ملتان اور بھکر کے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات ہو گی،الیکشن کمیشن
لاہور:پنجاب کے14 اضلاع کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ آج اتوار کو سجے گا،ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی،لاہور ملتان اور بھکر کے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات ہو گی،20 حلقوں میں 175 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔رجسٹرڈ ووٹرز میں 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ، 21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز شامل ہیں،20حلقوں کے لیے3ہزار131پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد731،خواتین کیلئے700جبکہ1700مشترکہ اسٹیشنز قائم ہیں۔مجموعی طور پر 1900 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔696پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس،ایک ہزار204حساس قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور اور ملتان کے حلقے انتہائی حساس اضلاع قرار دیئے گئے ہیں لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی نفری حساس،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی سر انجام دے گی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل ریٹرننگ افسران تک کردی گئی ہے. آج الیکشن مٹیریل ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا،لاہور،فیصل آباد اور بھکر سمیت دیگر شہروں میں سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، آخری روز ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی۔لاہور ملتان اور بھکر کے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات ہو گی جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہوں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.