ؓتربت، مسلح ڈاکو دشت کھڈان کراس پر بینکوں میں رقم پہنچانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو

بلوچستان کے علاقے مکران میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ،مسلح ڈاکو دشت کھڈان کراس پر بینکوں میں رقم پہنچانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی سیکیورٹی کمپنی ایس او ایس کی کیش وین بینکوں کے کروڑوں روپے کا کیش لیکر جارہے تھے کہ ایم ایٹ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے مذکورہ ڈاکوئوں کو اسلحے کے زور پر روک کرلوٹ لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق واردات میں22 کروڑ کی رقم لوٹ لی گئی جس میں میزان بینک تربت برانچ کے 14 کروڑ 55 لاکھ اور بینک الفلاح کے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکو موٹر سائیکل پر سوارتھے اور انہوں نے تربت سے کراچی جانے والی کیش وین کو روک کر اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلح افراد ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں نجی بینکوں سے کروڑوں روپے لوٹتے رہے ہیں ۔مزید کارروائی انتظامیہ کررہی ہی

Leave A Reply

Your email address will not be published.