ڈائریکٹراورفلم ساز اقبال کشمیری دارفانی سے کوچ کرگئے
کراچی( شوبز ڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور نامور فلم ساز اقبال کشمیری انتقال کر گئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اقبال کشمیری گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ ڈاکٹرز نے ان کی حالت تشویشناک بتائی تھی۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کشمیری نے سوگوران میں 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں،ان کی پہلی فلم ٹیکسی ڈرائیور 1970میں ریلیز ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال کشمیر ی کے بچوں کی بیرون ملک سے آمد پر ہی نمازِ جنازہ اور تدفین کے وقت کا تعین کیا جائے گا۔