کراچی‘ سپرہائی وے پر دلخراش ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں نامعلوم افراد کے بعد نامعلوم گاڑیاں بھی دہشت کی علامت بن گئیں، جنہوں نے 3 نوجوانوں کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سپرہائی وے گلشن معمار کے قریب ڈبلیو 25 اسٹاپ پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر نامعلوم گاڑی حادثے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ، سائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 19سالہ محمد شکیل،28 سالہ خلیل احمد اور 25 سالہ نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ زخمی کی شناخت 36سالہ اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔دلخراش حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، اسی دوران پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور حادثہ کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.