پٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی بھی کم ہوگی،فواد چوہدری

0 140

اسلام آباد :  وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگی،صحت کارڈ اورراشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزید ریلیف دیں گے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع آ جائیگی۔ پٹرول مصنوعات کے بعد اب دیگراشیا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق صحت کارڈ اورراشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے لیکن اصل کامیابی یہ ہو گی کہ ہم نواز اور زرداری کے لئے گئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں۔فواد چوہدری کو مہنگائی سے متعلق بیان پرتنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.