اسلام آباد: معروف اداکار و ماڈل عمران عباس کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ عمران عباس کی جانب سے اس خبر کا اعلان اپنی والدہ کا پائوں چومتے ہوئے کی ایک تصویر کے ساتھ انسٹا گرام اکائونٹ کے ذریعے کیا گیا۔اس خبر کو پڑھتے ہی جہاں عمران عباس کے لاکھوں مداح غم میں ڈوب گئے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی عمران عباس کے لیے اس مشکل وقت میں ان کو حوصلہ دیا۔ اداکارہ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ اللہ آپ کو صبر اور والدہ کو جنت میں اعلی مقام دے۔اداکارہ مشال خان کا لکھنا تھا کہ وہ بہت دعائیں کر رہی ہیں، وہ دعا کرتی ہیں کہ اللہ آپ کی والدہ کو جنت میں اونچے مقام سے نوازے۔ سجل علی کا کمنٹ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ عمران مضبوط رہو، اللہ تعالی آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔جب کہ تعزیت کرنے والوں میں نادیہ حسین، سنیتا مارشل، صرحا اصغر و دیگر ساتھی فنکار بھی شامل ہیں۔