مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح نہیں، سینیٹر شیریں رحمان

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمتوں میں 10روپے کمی کی سفارش کی تھی،تباہی سرکار نے پیٹرول کی قیمتوں میں صرف 5روپے کمی کی ہے، وہ بھی صرف 31دسمبر تک، 15 دن کے لئے 5 روپے قیمت کم کرکے کہتے ہیں عوام کو “ریلیف”دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 3ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22روپے سے زائد اضافہ کیا ہے، 15 دن کے لئے 5روپے قیمت کم کرکے کہتے ہیں عوام کو “ریلیف”دیا ہے، نومبر سے اب تک تیل کی عالمی قیمتوں میں 9.6فیصد کمی ہوئی،اس کے باوجود حکومت نے تیل کی مقامی قیمتوں میں صرف 5روپے یعنی 3.4فیصد کمی کی ہے، شیری رحمان نے کہا کہ یہ عوام کو ریلیف دینا ہی نہیں چاہتے، مہنگائی سے تنگ عوام حکومت کی ترجیح ہی نہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.